اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ میں خاتون کا وحشیانہ قتل، لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے جلا کر دفن کیا گیا، ملزم شوہر اور ساس گرفتار - ANANTNAG MURDER CASE

جموں وکشمیر کے ضلع اننت ناگ کے عیشمقام میں ایک شخص ماں کی مدد سے اپنی بیوی کا انتہائی بے رحمی سے قتل کر دیا۔

اننت ناگ کے عیشمقام میں شوہر نے اپنی بیوی کا قتل کیا ،لاش کے ٹکڑے جلا کر دفن کئے ،ملزم اور اور اس کی ماں گرفتار
اننت ناگ کے عیشمقام میں شوہر نے اپنی بیوی کا قتل کیا ،لاش کے ٹکڑے جلا کر دفن کئے ،ملزم اور اور اس کی ماں گرفتار (Getty Images)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 11, 2025, 9:39 AM IST

Updated : Jan 11, 2025, 9:47 AM IST

اننت ناگ (میر اشفاق): جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پولیس نے عمران احمد خان نام کے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ عمران احمد پر الزام ہے کہ اس نے اپنی بیوی کو انتہائی سفاکی کے ساتھ قتل کر دیا۔ قتل کے بعد لاش ٹکڑے ٹکڑے کر کے جلا کر اپنے گھر کے گاؤ خانہ میں دفن کر دیا۔

یہ دل دہلا دینے والا واقعہ اننت ناگ ضلع کے عیشمقام پہلگام علاقے میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق عمران خان نے اپنی اہلیہ شبنم اختر کو اپنے آبائی علاقہ ضلع اننت ناگ کے ہالمولہ ہاپتناڈ عیشمقام علاقے میں بے رحمی سے قتل کیا۔ اس جرم کا ارتکاب گذشتہ سال اکتوبر کے مہینے میں کیا گیا، جب کہ کیس کی تفتیش کے بعد ملزم کو 10 جنوری 2025 کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ کیس کی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے گذشتہ سال چار اکتوبر کو اپنی اہلیہ کو قتل کر کے اسے گاؤ خانہ میں دفن کر دیا۔ جرم کے بعد اس نے عیشمقام پولیس اسٹیشن میں اپنی بیوی کے بارے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی اور دس دن کے بعد اس نے اپنے گاؤخانہ میں دفن کی گئی لاش کو نکالا۔ اس کے بعد اس شخص نے اپنی بیوی کی لاش کے ٹکڑے کر دیے اور تمام اعضاء کو جلا کر دوبارہ دفن کر دیا۔

35 سالہ عمران احمد نے پولیس کی جانب سے پوچھ گچھ کے دوران قبول کیا کہ اس نے گزشتہ سال چار اکتوبر کو اپنی ماں کی مدد سے اپنی بیوی کو قتل کیا اور اس کی لاش کو گاؤ خانہ میں جلا کر دفن کیا۔ پولیس نے بتایا کہ شبنم (مقتولہ خاتون) اس کی دوسری بیوی تھی اور عمران خان دوسری بیوی کو قتل کرنے کے بعد اپنی پہلی بیوی کے ساتھ رہتا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ اس معاملے میں اس شخص کی ماں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:لکھنؤ میں پانچ لوگوں کا قتل، نئے سال کے جشن کے بعد بیٹے نے چار بہنوں اور ماں کو قتل کر دیا

پولیس ٹیم نے ڈیوٹی مجسٹریٹ عیشمقام، ایف ایس ایل ٹیم اور ملزم کے ہمراہ جائے وقوعہ کی جانچ کی۔ تفتیشی ٹیم نے جائے وقوعہ سے بال، کچھ ہڈیاں اور مقتولہ خواتین کا موبائل فون برآمد کیا۔ اس سلسلہ میں ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 01/2025 U/S 103(1) BNS,61(2) BNS ملزم شخص اور اس کی والدہ کے خلاف درج کیا گیا اور دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

Last Updated : Jan 11, 2025, 9:47 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details