بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں پولیس نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے دو ملزمین کو گرفتار کر کے قتل کے ایک کیس کو حل کر لیا۔ 20 مارچ کو ڈورو گاؤں میں ایک شخص پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔ اس کے اہل خانہ نے بدکاری کا الزام لگایا، جس سے پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کی۔
ذرائع کے مطابق سوپور کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دیویا دیو نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 19 مارچ کو پولیس چوکی وارپورہ کو منظور احمد میر نام کے ایک شخص کے گھر والوں کی جانب سے گمشدگی کی شکایت موصول ہوئی تھی، جس کے بعد تحقیقات شروع کردی گئی۔ انہوں نے کہا کہ تفتیش کے دوران پولیس نے دو مشتبہ افراد کو ہراست میں لیا اور پوچھ گچھ کی۔ بعد میں ملزمین نے اعتراف جرم کر لیا۔ ملزمان کی شناخت عبید الطاف شاہ ولد محمد الطاف شاہ اور طفیل احمد حجام ولد محمد اکبر حجام کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں ملزمین پیر محلہ ڈورو کے رہائشی ہیں۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
سوپور پولیس کا قتل کیس کو حل کرنے کا دعویٰ - sopore murder case - SOPORE MURDER CASE
تفتیش کے دوران پولیس نے دو مشتبہ افراد کو ہراست میں لیا اور پوچھ گچھ کے بعد انہوں نے اعتراف جرم کر لیا۔ ملزمان کی شناخت عبید الطاف شاہ ولد محمد الطاف شاہ اور طفیل احمد حجام ولد محمد اکبر حجام کے نام سے ہوئی۔
Published : Mar 23, 2024, 11:21 AM IST
مزید پڑھیں: رام بن کا گاؤں جہاں پہلی بار سڑک ہو رہی ہے تعمیر - Road Constructed First Time
ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزم اور مقتول ایک دوسرے کو جانتے تھے تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کے درمیان ذاتی دشمنی بڑھتی گئی جس کی وجہ سے اس کا قتل کر دیا گیا۔ انہوں نے کسی بھی دہشت گردی کے زاویے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ خالصتاً ذاتی دشمنی کی بنیاد پر پیش آیا۔ ایس پی نے کہا کہ جرائم میں استعمال ہونے والا ہتھیار ضبط کر لیا گیا ہے، جب کہ مزید تفتیش جاری ہے۔ انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ انصاف کیا جائے گا اور ملزمان کو سخت سزا دی جائے گی۔