پلوامہ: وادی کشمیر میں موسم سرما کے آتے ہی سردی کے پیشِ نظر سبھی سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں سرمائی تعطیلات کی روایت رہی ہے جس کی وجہ سے بچوں کو نجی پرائیوٹ کوچنگ سینٹر کا رخ کرنا پڑتا تھا، جہاں پر انہیں تعلیم حاصل کرنے کے لئے بھاری رقم ادا کرنی پڑتی تھی۔ تاہم اس سال کئی سرکاری اسکولوں میں بچوں کو موسم سرما کے دوران بھی تعلیم دی جارہی جس کی وجہ سے بچے کافی خوش نظر آرہے ہیں۔
وہیں اگر ہم ضلع پلوامہ کی بات کریں تو ضلع پلوامہ کے محتلف علاقوں میں بچوں کو سرکاری اسکولوں میں تعلیم دی جارہی ہے جس کی وجہ سے بچے کافی خوش نظر آرہے ہیں جب کہ بچوں نے محمکہ تعلیم کے افسران، حکومت اور اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔
اس سلسلے میں ضلع کے پنگلینہ علاقے کی گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول میں بھی بچوں کو مفت تعلیم دی جارہی ہے جہاں نہ صرف اس اسکول کے بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں بلکہ کئی نجی تعلیمی اداروں کے بچے بھی اس مفت کوچنگ سے مستفید ہورہے ہیں جب کہ کئی اسلامی اداروں کے بچوں کو بھی یہاں پر تعلیم دی جارہی ہے۔
اس سلسلے میں بچوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے والدین سرمائی تعطیلات ہونے کے ساتھ ہی ہمارے تعلیم کو لے کر پریشان ہوتے تھے اور ہمیں پرائیوٹ کوچنگ سینٹر میں بھاری رقم دینی پڑتی تھی لیکن اب سرکار، محمکہ تعلیم اور ہمارے اساتذہ نے جو مفت کوچنگ کا فیصلہ کیا، اس سے ہمیں کافی فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آگے بھی اس طرح کے اقدامات اٹھائے جانے چاہیے تاکہ ہمارے علاقے میں ہی ہمیں سرما کے دوران تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
پلوامہ: سرکاری اسکولوں میں موسم سرما میں بھی ٹیوشن کا نظم، مفت تعلیم سے بچے خوش - FREE EDUCATION IN WINTER
جموں و کشمیر میں موسم سرما میں بھی اب تعلیم و تدریس کا سلسلہ جاری رکھنے کی پہل کی گئی۔
Published : Jan 15, 2025, 8:43 AM IST
|Updated : Jan 15, 2025, 12:35 PM IST
مزید پڑھیں:پی او کے کے بغیر جموں و کشمیر نامکمل: وزیر دفاع
اس سلسلے میں اسکول کے استاد ریاض الحسن نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سرکاری حکام نامہ کے قابل ہی فیصلہ کیا تھا کہ ہم بچوں کو سرما کے دوران بچوں کو مفت تعلیم دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار نے بھی اس کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔ بچوں کے لیے ہر طرح کی سہولیات مہیا رکھی گئی ہے۔ وہیں نجی اسکولوں کے بچے بھی یہاں تعلیم حاصل کرنے کے لیے آرہے ہیں۔