ہلوامہ:جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں دہائیوں سے گرفتاری سے بچنے والے 4 مفرور افراد کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شدگان کے خلاف پولیس اسٹیشن پٹن، پولیس اسٹیشن چندوسہ، پولیس اسٹیشن شیری اور پولیس اسٹیشن کنزر میں مقدمے درج ہیں۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر پولیس کی ایک خصوصی ٹیم نے گذشتہ دہائیوں سے گرفتاری سے بچنے والے 4 مفرور افراد کو گرفتار کیا ہے جو پولیس اسٹیشن پٹن، پولیس اسٹیشن چندوسہ، پولیس اسٹیشن شیری اور پولیس اسٹیشن کنزر میں درج مقدموں میں ملوث تھے۔
انہوں نے گرفتار شدگان کی شناخت منظور احمد شاہ ولد عبدالمجید شاہ ساکن عید گاہ سری نگر، محمد رفیق کھتان ولد سیف الدین ساکن رنگا والی ٹنگمرگ، محمد یوسف شیخ ولد غلام رسول ساکن بجتھالن بونیار اور بابر بشیر پالا ولد بشیر احمد ساکن کرنکشیون سوپور کے طور پر کی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ سی آر پی سی کے سیکشن 512 کے تحت فرسٹ ایڈیشنل سیشنز جج بارہمولہ کی عدالت، جے ایم آئی سی ٹنگمرگ اور سب جج جی ایم آئی اسی بارہمولہ نے ملزموں کے خلاف وارنٹ جاری کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بعد میں گرفتار ملزموں کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔
- پلوامہ میں دو مفرور ملزمین گرفتار