اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

مبارک گل جموں کشمیر اسمبلی کے عبوری اسپیکر مقرر - MUBARK GUL APPOINTED PROTEM SPEAKER

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے حکمنامہ جاری کرتے ہوئے این سی لیڈر مبارک گل کو عبوری اسپیکر مقرر کیا۔

ا
مبارک گل (فائل فوٹو)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 18, 2024, 6:00 PM IST

Updated : Oct 18, 2024, 6:20 PM IST

سرینگر (جموں کشمیر) :یونین ٹیریٹری جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور عیدگاہ نشست سے ممبر اسملی مبارک گل کو نو منتخب اسمبلی کا عبوری اسپیکر مقرر کیا ہے۔ مبارک گل، جنہوں نے جموں کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں عیدگاہ اسمبلی حلقے سے کامیابی ہوئے ہیں - نو منتخب اراکین اسمبلی کو حلف دلائیں گے۔

لیفٹیننٹ گورنر کی جانب سے جاری کردہ سرکاری حکم نامے کے مطابق، مبارک گل 21 اکتوبر بروز ہفتہ دوپہر 2 بجے سرینگر کی قانون ساز اسمبلی میں ہونے والی حلف برداری تقریب کی نگرانی کریں گے۔ حکم نامے میں کہا گیا: ’’میں، منوج سنہا، لیفٹیننٹ گورنر یونین ٹیریٹری جموں و کشمیر، جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ 2019 کے سیکشن 24 کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے مبارک گل کو عبوری اسپیکر مقرر کرتا ہوں۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ مبارک گل اس وقت تک اسمبلی کے اسپیکر کی ذمہ داری نبھائیں گے جب تک مستقل اسپیکر کا انتخاب نہیں کیا جاتا۔

واضح رہے کہ جموں کشمیر میں رواں برس دس سال کے طویل عرصہ بعد اسمبلی انتخابات منعقد ہوئے جن میں نیشنل کانفرنس نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 90میں سے 43نشستیں اپنے نام کیں۔ اس سے قبل سال 2014میں اسمبلی انتخابات منعقد ہوئے تھے جن میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے 28اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے 25نشستیں اپنے نام کی تھیں۔ پی ڈی پی نے بی جے پی ساتھ مل کر مخلوط سرکار قائم کی تاہم یہ حکومت سال 2018میں بی جے پی کی جانب سے حمایت واپس لیے جانے کے بعد ختم ہو گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:سرینگر میں نیشنل کانفرنس کی برتری ہوگی:مبارک گل

Last Updated : Oct 18, 2024, 6:20 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details