ترال (شبیر بھٹ):شیخ عبد اللہ کے یوم وفات پر تعطیل نہ رکھنے پر جہاں نیشنل کانفرنس نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے، وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی نے اس فیصلے کا استقبال کیا ہے۔ بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے کہا کہ ہمارا ملک ایک ہی قانون سے چلے گا اور اس لیے کسی خاص وزیر اعلیٰ کے نام سے تعطیل رکھنا دانشمندانہ فیصلہ نہیں ہے۔
الطاف ٹھاکر نے کہا کہ کسی ریاست کو ایک ہی فیملی کے نام سے منسوب نہیں کیا جا سکتا۔ جموں و کشمیر کو نیشنل کانفرنس کے نام سے منسوب نہیں کر سکتے ہیں۔ اب وقت آگے بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اگر شیخ عبداللہ کے نام پر تعطیل رکھی جاتی ہے تو پھر میر قاسم، مفتی محمد سعید اور دیگر وزراء اعلیٰ کے نام پر بھی تعطیل رکھنے کا مطالبہ زور پکڑے گا۔