اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

رام مندر کے افتتاح کے موقع پر 22 جنوری کو جموں و کشمیر میں آدھے دن کی تعطیل

جموں وکشمیر انتظامیہ نے رام مندر کی افتتاح کی تقریب کے دن یونین ٹریٹری میں 22 جنوری یعنی پیر کے روز نصف دن کی تعطیل کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے انتظامیہ نے باضابطہ ایک آڈر اجرا کیا ہے۔

jk-govt-announces-half-day-public-holiday-on-ram-mandir-consecration
رام مندر کی افتتاحی تقریب پر جموں کشمیر انتظامیہ نے نصف دن کی تعطیل کا اعلان کر دیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 21, 2024, 3:30 PM IST

Updated : Jan 21, 2024, 8:13 PM IST

سرینگر:اترپردیش کے ضلع ایودھیا میں پیر کو رام مندر کی افتتاحی تقریب کے پیش نظر جموں و کشمیر انتطامیہ نے یونین ٹریٹری میں 22 جنوری یعنی پیر کے روزنصف دن کی تعطیل کا اعلان کر دیا۔اس ضمن میں جموں کشمیر انتظامیہ کے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے کمشنر سکریٹری سنجیو ورما نے آج ایک حکمنامہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 22 جنوری 2024 یعنی پیر کے روز دوپہر ڈھائی بجے دن تک جموں و کشمیر میں نصف دن کی تعطیل رہے گی۔

رام مندر کی افتتاحی تقریب پر جموں کشمیر انتظامیہ نے نصف دن کی تعطیل کا اعلان کر دیا

غور طلب ہے کہ مرکزی حکومت نے بھی 22 جنوری کو رام مندر پران پرتشٹھا تقریب کے دن پورے ملک میں نصف دن کی تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔پیر یعنی 22 جنوری کو ایودھیا میں رام مندر کی افتتاحی تقریب یعنی رام پرتیشٹھا کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی شرکت کریں گے، وہیں آٹھ ہزار خاص لوگوں کو مندر ٹرسٹ نے اس تقریب میں موجود رہنے کی دعوت دی ہے۔ ان شخصیات میں ملک کے بڑے تاجر، کرکٹ کھلاڑیوں سچن ٹنڈولکر، وراٹ کوہلی وغیرہ کو مدعو کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

ادھو کو رام مندر کی تقریب کیلئے دعوت نامہ ملا لیکن نہیں کریں گے شرکت

واضح رہے کہ ایودھیا میں رام مندر کے افتتاحی پروگرام سمیت ریاست میں آنے والے تہواروں کے پیش نظر لکھنؤ میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔اس کے علاوہ ایودھیا جانے والی سڑک 22 جنوری کو عام لوگوں کے لیے بند رہے گی۔ ایودھیا کے راستوں پر چار ہزار سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔ اس کے علاوہ لکھنؤ کے 25 حساس علاقوں میں فورسز کو تعینات کیا جائے گا۔ وہیں جموں کشمیر کی سرمائی دارلحکومت جموں میں بھی اس ضمن میں تقریب منعقد کی جارہی ہے اور بی جے پی نے جموں قصبہ میں مختلف تقاریب منعقد کرنے کا پروگرام رکھا ہے۔

Last Updated : Jan 21, 2024, 8:13 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details