بانڈی پورہ:تاز ہ مغربی ڈسٹربنس کی وجہ سے جموں و کشمیر کے گریز کے بالائی علاقوں میں پیر کو تازہ برف باری ہوئی۔ اس برفباری سے طویل خشک موسم کا خاتمہ بھی ہوا۔ برفباری کے بعد خطے کے مناظر مزید دلفریب اور پرکشش ہو گئے۔ خطے کے پہاڑ ہلکی برف کی چادر سے ڈھکے نظر آئے۔
اطلاعات کے مطابق گریز کے بالائی علاقوں بشمول کلشے ٹاپ، اور اس کے آس پاس کی پہاڑیوں پر تازہ برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ایک کمزور مغربی ڈسٹربنس جموں و کشمیر پر اثر انداز ہو رہا ہے اور اس کے زیر اثر کل تک پہاڑی علاقوں کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں بھی ہلکی بارش اور برف باری کی توقع ہے۔