ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے منڈی تحصیل کے متعدد مقامات کا دورہ کیا (etv bharat) منڈی: نیشنل کانفرنس کے قائید ڈاکٹر فاروق عبدللہ ان دنوں خطہ پیر پنجال کے دورہ پر ہیں۔ اسی سلسلہ میں انہوں نے منڈی تحصیل کے مختلف مقامات گلی پنڈی, منڈی, ساوجیاں, لورن بٹل کوٹ, اڑائی علاقہ جات وغیر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق ایم ایل اے حویلی اور نیشنل کانفرنس کے صوبائی یوتھ صدر اعجاز احمد جان, رتن لال گپتا, سمیت دیگر پارٹی کے سینئر لیڈران ورکران شامل رہے۔
اس دوران بڑی تعداد میں لوگوں نے ڈاکٹر فاروق عبدللہ سے ملاقات کی اور پارلیمانی انتخابات کی دو نشستوں پر کامیابی ملنے پر انہیں مبارک باد پیش کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے علاقہ میں بجلی کے اضافی بل, بے روزگاری, مہنگائی, سڑکوں کی ابتر حالت, محکمہ صحت, محکمہ تعلیم کا خستہ حال نظام و دیگر بنیادی سہولیات کے فقدان کو لیکر تبادلہ خیال کیا۔
ڈاکٹر فاروق عبدللہ نے کہا کہ اگرچہ ہمارے رکن پارلیمان کی جانب سے راجوری پونچھ کی سڑکوں کی خستہ حالت کو لیکر پارلیمنٹ میں معاملہ اٹھایا ہے۔ لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ ابھی تک اس معاملے کو لے کر کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔کم عرصے میں سڑکوں پر سے تارکول اکھڑ گئی ہے۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ رشوت خوری عروج پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛لوک سبھا میں تانا شاہی ختم ہوئی: فاروق عبداللہ
انہوں نے کہا کہ عوام کے تمام تر مسائل کا حل اس وقت ہی ممکن ہوسکتا ہے جب عالوگ ہمارا ساتھ دیں گے۔جموں و کشمیر میں حکومت آتے ہی عوام کے مسائل حل کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی۔بلخصوص بجلی کے اضافی بل, مہنگائی, بے روزگاری, اگنی ویر اسکیم پر کام کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ریاست کے تشخص کے حوالے سے کہا کہ ریاست کا درجہ برقرار رکھنے کے لیے بھرپور کوشش کی جائے گی۔