جموں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ وروان کشتواڑ کے آتشزدگی کے متاثرین سے ملنے کے لیے آججموں کے ضلع کشتواڑ ضلع کا دورہ کریں گے۔پیر کو کشتواڑ ضلع کے ایک دور افتادہ علاقے مروہ میں زبردست آگ لگنے سے 68 سے زیادہ مکانات جل کر خاکستر ہو گئے تھے۔ آگ ایک گھر میں بھڑک اٹھی تھی دیکھتے ہی دیکھتے آگ کئی مکانات کو لپیٹ میں لے لی، جس سے مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ میں آج کشتواڑ کے وروان کا سفر کروں گا تاکہ اس حادثے کے متاثرین سے ملاقات کر سکوں۔عمرعبداللہ کا بطور وزیر اعلیٰ حلف لینے کے بعد یہ پہلا دورہ ہے۔
نیشنل کانفرنس کے ایک ترجمان نے کہا کہ پارٹی صدر فاروق عبداللہ اور وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کشتواڑ کے دور افتادہ علاقے مروہ میں ایک مسجد سمیت ستر سے زیادہ مکانات تباہ ہونے پرغمزدہ ہیں۔