سوناواری:جموں و کشمیر کے سمبل سوناوری اسمبلی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کے لیے منگل کو 40 نشستوں پر ووٹنگ کا سلسلہ صبح سات بجے سے ہی جاری ہے۔ اس مرحلے میں سات اضلاع شامل ہیں۔ 39.18 لاکھ سے زیادہ اہل ووٹرز 1415 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔
2019 میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں پہلی بار اسمبلی انتخابات کے تحت ووٹ ڈالنے کا عمل جاری ہے۔ شمالی کشمیر کے اسمبلی حلقوں میں پولنگ صبح 7 بجے سخت سیکیورٹی کے درمیان شروع ہوئی۔ آج سمبل سونا واری علاقے میں صبح سے ہی ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے لوگوں نے بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کے بنیادی مسائل حل ہوں، اسی وجہ سے وہ ایک بار پھر ووٹ دینے جا رہے ہیں۔ انہیں امید ہے کہ جن نمائندوں کو وہ منتخب کریں گے، وہ ان کے مسائل کا حل لے کر آئیں گے۔ عوام کو امید ہے کہ اس بار ایسے امیدوار آئیں گے جو حلقے کے ترقیاتی کام کریں گے۔