اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: بارہمولہ اور سوپور میں بھی پولنگ جاری، ووٹروں میں جوش و خروش نمایاں - north kashmir - NORTH KASHMIR

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے کے تحت آج بارہمولہ میں بھی پولنگ جاری ہے۔ حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے لوگوں میں جوش دیکھا جارہا ہے۔ صبح سات بجے سے ہی ووٹںگ کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

لوگ حق رائے دہی کا استعمال کر نے کیلئے قطار میں کھڑے  ہیں
لوگ حق رائے دہی کا استعمال کر نے کیلئے قطار میں کھڑے ہیں (ETV BHARAT)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 1, 2024, 11:27 AM IST

Updated : Oct 1, 2024, 12:52 PM IST

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کا آج آخری مرحلہ (ETV BHARAT)

بارہمولہ:جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے تحت شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ساتھ ساتھ سوپور اور دیگر علاقوں میں آج صبح سے ہی ووٹنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

آپ کو بتادیں کہ صبح سے ہی چھوٹی چھوٹی قطاروں میں لوگ پولنگ اسٹیشنوں کا رخ کرتے ہوئے نظر آئے اور اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔ انتخابی مہم اتوار کو ختم ہونے کے بعد ووٹرز متعدد اہم شخصیات کی قسمت کا فیصلہ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ جموں ڈویژن میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) تمام 24 سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہے۔ جبکہ کانگریس نے 19 حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔

امید کی جا رہی ہے کہ شمالی کشمیر میں بڑی تعداد میں لوگ انتخابات میں شرکت کرنے والے ہے اور مقامی آبادی پرجوش نظر آرہی ہے۔ لوگ خوش ہیں، اور ہم نے انتخابی مہم کے دوران بڑے پیمانے پر ٹرن آؤٹ دیکھا ہے۔ سوپور میں جشن کی طرح ہے۔ اس دوران ضلع انتظامیہ بارہمولہ اور سوپور نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ تمام پولنگ بوتھوں کو مناسب طور پر محفوظ بنایا گیا ہے،مزید کہا کہ نظم و نسق برقرار رکھنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

مزید پڑھیں: جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: والمیکی سماج کے لوگوں نے پہلی بار ووٹ ڈالا، کہا بی جے پی ہمارے لیے بھگوان

ایک سرکاری عہدیدار نے کہا کہ ہم نے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر کافی حفاظتی انتظامات کیے ہیں اور شفاف پولنگ کو یقینی بنائیں گے۔انہوں نے مزید پیشن گوئی کی کہ پچھلے سالوں کے مقابلے میں اس مرتبہ خطے میں ووٹروں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔عوام کے نام اپنے پیغام میں ایس پی دیویا نے انتخابات کو "جمہوریت کا تہوار" قرار دیتے ہوئے شہریوں سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔

Last Updated : Oct 1, 2024, 12:52 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details