بانڈی پورہ:ضلع انتخابی افسر مظور احمد قادری (کے اے ایس) نے اتوار کو کہا کہ 30 ستمبر کی شام چھ بجے کے بعد انتخابی مہم پر پابندیاں عائد کر دی گئی۔ ڈی ای او بانڈی پورہ نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں تین حلقوں میں 230 مقامات پر 312 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں اور ہر پولنگ اسٹیشن پر تمام ضروری بنیادی سہولیات دستیاب کرائی گئی ہیں۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
بانڈی پوری میں یکم اکتوبر کو پولنگ، انتظامات مکمل - Bandipora
جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلہ کے لیے یکم اکتوبر کو پولنگ ہوگی۔ گذشتہ روز انتخابی افسر نے ایک پریس کانفرنس میں آخری مرحلے کی پولنگ کے تعلق تفصیلی جانکاری دی۔
Published : Sep 30, 2024, 11:17 AM IST
|Updated : Sep 30, 2024, 3:26 PM IST
انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتخابات سے متعلق کسی بھی دھمکی اور غیر منصفانہ طرز عمل کی نگرانی کے لیے متعدد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ بانڈی پورہ ضلع میں انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے یکم اکتوبر کو ہموار پولنگ کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
ہر حلقے میں پنک خواتین کے لیے خاص طور سے پولنگ اسٹیشنز بنائے کئے گئے۔ معذور افراد کے لیے ریڈ پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں تمام تر سہولیات کا انتظام کیا گیا ہے۔ ڈی ای او نے پولنگ کے موقعے پر کیے گئے سکیورٹی سمیت تمام انتظامات کی تفصیلی جانکاری دی۔ قابل ذکر ہے کہ یہ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کا تیسرا اور آخری مرحلہ ہے۔ اس پولنگ کے بعد تمام امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں بند ہو جائے گی اور آنے والے آٹھ اکتوبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے بھارت کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہوتے تو ہم آئی ایم ایف سے بڑا ریلیف پیکج دیتے: راج ناتھ سنگھ