اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ پولیس نے ضبط شدہ نشہ آور مواد کی بڑی مقدار کو تباہ کر دیا - CONTRABAND SUBSTANCES DESTROYED

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پولیس نے عدالتی احکامات کے مطابق ضبط شدہ ممنوعہ اشیاء کو ضائع کیا۔

ضبط شدہ نشہ آور مواد کی بڑی مقدار کو تباہ کی گئی
ضبط شدہ نشہ آور مواد کی بڑی مقدار کو تباہ کی گئی (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 19, 2025, 12:41 PM IST

اننت ناگ (اشفاق احمد میر):سیشن کورٹ کی ہدایات کی تعمیل میں، اننت ناگ پولیس نے ایک باضابطہ تشکیل شدہ کمیٹی کی نگرانی میں، این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 52A کے مطابق ضبط شدہ ممنوعہ اشیاء کی ایک بڑی مقدار کو تباہ کر دیا۔ اس عمل کی نگرانی کرنے والی کمیٹی میں ایس ایس پی اننت ناگ، ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر اننت ناگ، اور ڈی وائی ایس پی (ڈی اے آر) اننت ناگ شامل تھے۔


ممنوعہ اشیا کو تباہ کرنے کا یہ عمل کشمیر ہیلتھ کیئر سسٹم، لاسی پورہ میں قانونی پروٹوکول اور ماحولیاتی تحفظ کے معیارات پر سختی سے عمل کرتے ہوئے کیا گیا۔ ضائع کیے گئے ممنوعہ اشیاء کو پولیس اسٹیشن پہلگام، عیشمقام، سری گفوارہ، مٹن، لارنو اور کوکرناگ نے ضبط کیا تھا۔

ضبط شدہ نشہ آور مواد کی بڑی مقدار کو تباہ کی گئی (ETV Bharat)


ان اشیاء میں پوست کا بھوسا (فُکی)، 155.37 کلوگرام، چرس پاؤڈر، بھنگ کا بوسا 99.022 کلوگرام، کوڈین فاسفیٹ 64 بوتلیں، شراب 889 بوتلیں، ٹریموڈول 140 گولیاں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:سوپور پولیس نے ایک کروڑ سے زیادہ مالیت کی منشیات تباہ کو تباہ کر دیا


اس کے موقعے پر ایک پولیس افسر نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اننت ناگ پولیس منشیات کی لعنت کو ختم کرنے اور منشیات سے پاک معاشرے کو فروغ دینے کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ منشیات سے متعلق کسی بھی سرگرمی کی اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن کو دے کر اس مشن کی حمایت کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details