اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ہائی کورٹ نے نظر بندی کے حکم کو کالعدم قرار دیا - High Court Quashes PSA - HIGH COURT QUASHES PSA

JK High Court Quashes PSAجموں کشمیر ہائی کورٹ نے ضلع مجسٹریٹ شوپیاں کی جانب سے جعفر احمد پرے نامی ایک نوجوان پر عائد پی ایس اے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ فوجداری مقدجہ درج کیے بغیر شہریوں کو حراست میں نہیں لیا جا سکتا۔

ا
ا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 15, 2024, 7:44 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر):ایک اہم عدالتی پیشرفت میں، ہائی کورٹ آف جموں کشمیر اینڈ لداخ نے 26 سالہ نوجوان جعفر احمد پرے پر شوپیاں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے عائد کردہ احتیاطی نظر بندی کے حکم کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے اصولوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’قانون نافذ کرنے والے ادارے شہریوں کو ان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیے بغیر حراست میں نہیں لے سکتے۔‘‘

جسٹس راہول بھارتی نے ’’ہیبیس کارپس‘‘ کی رٹ جاری کرتے ہوئے رہائی کا حکم صادر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ’’بھارت جیسے جمہوری ملک میں بغیر کسی مجرمانہ الزامات کے من مانی حراست شہریوں کے بنیادی حقوق کو مجروح کرتی ہے۔‘‘ بنچ نے ایک پولیس ریاست کے طور پر بھارت کے تصور کے خلاف سخت انتباہ کیا، اور اس بات کا اعادہ کیا کہ اس طرح کے اقدامات ملک کے جمہوری اقدار کے منافی ہیں۔

پرے کو جموں اور کشمیر پبلک سیفٹی ایکٹ 1978 کے تحت نظربند کیا گیا تھا، جو کہ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) شوپیان کے تیار کردہ ایک ڈوزیئر میں بیان کردہ الزامات کی بنیاد پر عائد کیا گیا تھا، جس میں اس کی شناخت ایل ای ٹی /ایچ ایم عسکریت پسند تنظیموں کے ’’کٹر او جی ڈبلیو‘‘ کے طور پر کی گئی تھی۔ حراستی حکم نامے میں پوچھ گچھ کے دوران ان کی عسکریت پسند تنظیموں کے ثبوت کے طور پر مبینہ انکشافات کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔

ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ایک رٹ پٹیشن کے ذریعے نظر بندی کو چیلنج کرتے ہوئے پرے کے وکیل نے دلیل دی کہ اس حکم میں ٹھوس شواہد کی کمی ہے اور اسے پوچھ گچھ کی بنیادوں سے آگاہ کرنے میں حکام ناکام رہے ہیں۔ ان کا دعویٰ تھا کہ ’’حراست کی بنیاد بے بنیاد الزامات پر رکھی گئی تھی، جس میں عمل میں طریقہ کار کی بے ضابطگیوں کو نمایاں کیا گیا تھا۔‘‘

یہ بھی پڑھیں:Dawoodi, Veeri PSA Quashed: داؤدی، ویری پر عائد پی ایس اے کالعدم قرار

ABOUT THE AUTHOR

...view details