اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سوشل میڈیا پر فحش مواد اپلوڈ کرنے کے الزام میں چار افراد گرفتار - Cyber Police Arrested Four - CYBER POLICE ARRESTED FOUR

سائبر پولیس نے سماجی رابطہ گاہ پر فحش مواد پھیلانے اور ہراسانی کے ایک معاملے میں چار افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔

سائر
سائربر پولیس نے کیا چار افراد کو گرفتار (فائل فوٹو)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 30, 2024, 6:24 PM IST

سرینگر (جموں کشمیر) :کشمیر سائبر پولیس نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر فحش مواد کو پھیلانے اور ہراسانی کے دو الگ الگ معاملات کے سلسلے میں چار افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سماجی رابطہ گاہ ’ایکس‘ پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں سائبر پولیس کے ترجمان نے انکشاف کیا ہے کہ سرینگر کے گلاب باغ سے شیخ مقدّس رفیق کو سائبر کرائم کے ایک معاملے میں حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ دوسرے معاملے میں سونہ وار علاقے سے جنید حسین، باغ ماہتاب سے افلہ میر اور پانپور سے نوید میر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ’’ہم سبھی شہریوں کی حفاظت اور ان کے وقار کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور سائبر جرائم کا سختی سے مقابلہ جاری رکھیں گے۔‘‘ اس سے قبل 25 اپریل کو سائبر پولیس کشمیر نے سوشل میڈیا پر خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک متعلقہ معاملے میں شاہد احمد ڈار کو سوپور سے گرفتار کیا تھا۔

واضح رہے جموں کشمیر پولیس کی جانب سے سائبر جرائم سے آگاہی سے متعلق بیداری کیمپس کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں سائبر کرائم برانچ کی جانب سے وقتاً فوقتاً انٹرنیٹ صارفین سے فحش، سماج یا ملک دشمن مواد اپلوڈ کیے جانے سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کیا آپ کے بچے بھی سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر پوسٹ کرتے ہیں، تو ہوشیار ہو جائیں - Two Minor Detained

ABOUT THE AUTHOR

...view details