اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ میں قومی تعلیمی پالیسی کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد - programme ON NEP In pulwama

جموں و کشمیر ٹیچرز ایسوسی ایشن اور جموں کشمیر ملازمین کوآرڈینیٹن کمیٹی کے اشتراک سے پلوامہ ضلع ہیڈ کوارٹر میں قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی 2020) کی ضرورت اور اہمیت پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔

پلوامہ میں قومی تعلیمی پالیسی کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد
پلوامہ میں قومی تعلیمی پالیسی کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 7, 2024, 3:26 PM IST

پلوامہ:جے کے ٹی اے اور جے کے ای سی سی کے چیئرمین شاہ فیاض کے ساتھ ساتھ حاتم قیوم جنرل سیکرٹری، منظور الحسن پریس سیکرٹری، ڈار نثار صوبائی صدر، منظور احمد ضلع صدر، میر مختار ضلع جنرل سیکرٹری، سرتاج مدنی ضلع نائب صدر کولگام موجود تھے اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔قومی تعیلمی پالیسی2020 کی ضرورت اور اہمیت کے بارے میں خیالات کا اظہار کیا۔

پلوامہ میں قومی تعلیمی پالیسی کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد (etv bharat)

پروگرام کے انعقاد کا بنیادی مقصد قومی تعلیمی پالیسی ، معاشرے میں منشیات کے استعمال اور سماجی برائیوں کو کیسے ختم کیا جائے اور ضلع پلوامہ کے اساتذہ سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔پروگرام کے دوران ضلع کے مختلف علاقوں سے اساتذہ نے شرکت کی۔ ان پالیسیوں پر تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح سرکاری اسکولوں میں طالب علم کو پرائیویٹ اسکولوں کا مقابلہ کرنے کے لیے جامع نقطہ نظر تیار کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلامک یونیورسٹی میں گلوبل نرسنگ کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد

پروگرام کے دوران اساتذہ اور کمیٹی کے سینئر ممبران نے قومی تعلیمی پالیسی 2020 کی ضرورت اور اہمیت اور طالب علم کی ہمہ گیر ترقی کے طریقہ کار اور معاشرے سے سماجی برائیوں کو ختم کرنے کے لیے ایک آزاد اور محفوظ ماحول بنانے کے بارے میں تقاریر کیں۔

کمیٹی کے صدر شاہ فیاض نے کہا کہ رابطہ کمیٹی کا بنیادی مقصد جموں و کشمیر کے ملازمین کی فلاح و بہبود اور معاشرے سے سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے کام کرنا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details