اننت ناگ(جموں و کشمیر):ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کی جانب سے پیر کے روز عیشمقام میں ورکرس کنونشن کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر ڈی پی اے پی کے چیئرمین غلام نبی آزاد پارٹی کے سیئنر لیڈران جن میں سابقہ ایم ایل اے گلزار احمد وانی ، ڈی ڈی سی چیئرمین اننت ناگ محمد یوسف گورسی نے شرکت کی۔
اس دوران پہلگام کانسچونسی سے آئے ہوئے سینکڑوں کارکنان نے غلام نبی آزاد کا والہانہ استقبال کیا اور پارٹی کے حق میں نعرے بازی کی۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے غلام نبی آزاد نے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور امید جتائی کی کہ آنے والے انتخابات میں اسی طرح لوگ ڈی پی اے پی کو پوری طرح سپورٹ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عیشمقام کے لوگ خوش قسمت ہیں کیونکہ وادی کے مانے جانے والے ولی کامل حضرت سخی زین الدین ولی ؒ یہاں مدفون ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج تک جتنی بھی حکومتیں آئی، اس علاقے کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا،جو بھی آج تک یہاں کے لوگوں نے سہا ہے، ان پریشانیوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے اب لوگوں کو فیصلہ کرنا چاہیے۔