پلوامہ : کشمیر میں برفباری کے ساتھ ہی جہاں ضلع انتظامیہ سڑکوں پر متحرک نظر آتے ہیں وہی جموں وکشمیر پولیس اور فوج بھی عوام کو ہر ممکنہ مدد فراہم کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں۔ برفباری ہونے کے ساتھ ہی سڑکوں پر پھسلن ہونا عام بات ہے اور پھسلن کی وجہ سے گاڑی والوں کو کافی مشکلاتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس دوران جموں و کشمیر پولیس ان کی مدد کے لیے سامنے آتی ہے اور ان کو اپنے منزل تک پہنچنے کے لیے ان کی مدد کرتے ہیں۔ وہی پولیس ہو یا فوج اس برفباری کے دوران بیماریوں کو ہسپتال تک پہنچنے میں بھی عوام کی مدت کے لئے پیش پیش ہیں۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
جموں و کشمیر پولیس اور فوج لوگوں کی ہرممکن مدد کےلئے میدان میں سب سے آگے - JAMMU AND KASHMIR POLICE AND ARMY
وادی میں شدید برفباری کے بعد ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ پولیس اور فوج بھی عوام کو مدد کےلئے پیش پیش ہیں۔
Published : Dec 28, 2024, 10:53 PM IST
برفباری کے دوران جہاں عوام کو پینے کا پانی ،بجلی ،طبی سہولیات اور سڑک رابطے کو یقینی بنانے کے ضلع انتظامیہ متحرک رہتی ہیں وہی جموں وکشمیر بھی ان ایام کے دوران عوام کے مشکلات کے ازالے کے لئے سامنے آتے ہیں۔ ضلع پلوامہ کے محتلف علاقوں میں آج بھی دیکھ گیا جہاں ضلع انتظامیہ کے افسران زمینی سطح پر متحرک نظر آرہی تھی اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے نظر آئیں وہی جموں وکشمیر پولیس نے آج کئی بیماروں کو ہسپتال پہنچایا جبکہ فوج نے بھی بیماروں کو ہسپتال پہنچانے کام انجام دیا۔