سرینگر:جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری کے یومِ تاسیس (UT Foundation Day) کے موقع پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ان سیاسی نمائندوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جو ’’آئینِ ہند پر حلف اٹھانے کے باوجود اس تقریب سے دور رہے۔‘‘ سنہا نے کہا کہ ’’یہ دوہرا معیار ہے کہ وہ سیاست دان، جنہوں نے آئین کے تحت وفاداری اور رازداری کی قسمیں کھائی ہیں، جموں و کشمیر کے یونین ٹیریٹری یومِ تاسیس کی تقریب میں شریک نہ ہوئے۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا: ’’ہم ابھی (اس وقت) یونین ٹیریٹری ہیں، اور جب ریاستی درجہ بحال ہوگا تو ہم اس دن کو منائیں گے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ جب پارلیمنٹ میں جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ (J&K Reorganisation Act) پاس ہوا، تو مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ریاستی درجہ کی بحالی کا وعدہ کیا تھا، اور وزیر اعظم نے بھی اسی ہال میں ریاستی درجہ بحال کرنے کا وعدہ کیا ہے۔