ترال، پلوامہ:جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات 2024 کے لیے وادیٔ کشمیر کا موسم گرم ہو چکا ہے۔ جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں بھی ان دنوں سیاسی پارہ کافی گرم ہے اور امیدوار اپنے حق میں ووٹ مانگ رہے ہیں۔ پی ڈی پی کے نامزد امیدوار برائے ترال رفیق احمد نائک نے آج اپنی رہائش گاہ پر اپنے حلقے کے لیے انتخابی منشور جاری کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے سرکردہ عہدیدار لطیف احمد بھٹ، محمد امین نائک، شیخ رشید اور دیگر لوگ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ ترال کی سیاحت، شعبۂ صحت، روزگار زراعت، تعلیم اور دیگر شعبہ جات کی طرف خاص توجہ دی جائے گی۔
ترال میں پی ڈی پی امیدوار نے انتخابی منشور جاری کیا (ETV Bharat Urdu) ترال میں پی ڈی پی امیدوار نے انتخابی منشور جاری کیا (ETV Bharat Urdu) یہ بھی پڑھیں:
پی ڈی پی اور بی جے پی ایک سکے کے دو رخ: ڈاکٹر غلام نبی بھٹ - JK Assembly Elections 2024
جب کہ علاقے میں بجلی بحران پر کمی پانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ کیونکہ ایک لمبے عرصہ سے ترال علاقے کو ہر طرح کے شعبہ ہائے حیات میں نظر انداز کیا گیا ہے اور اس حوالے سے ترال کا علاقہ آج تک سیاسی استحصال کا شکار ہوا ہے اور اس حوالے سے اب نعروں کے بجائے عملی طور پر اقدامات کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ اب یہاں کے لوگوں کی فلاح و بہبود کی خاطر حقیقی طور پر انتخابی منشور کو من وعن عملانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ترال میں پی ڈی پی امیدوار نے انتخابی منشور جاری کیا (ETV Bharat Urdu)