پلوامہ: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے پش نظر سیاسی سرگرمیاں زور شور سے جاری ہے۔ وادی کی تمام سیاسی جماعتیں ووٹرز کو راغب کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی جانب سے تشہیری مہم بھی زوروں پر جاری ہے۔
جموں و کشمیر اپنی پارٹی ضلع پلوامہ کے مختلف حصوں میں مسلسل پروگراموں کا انعقاد کر رہی ہے تاکہ آنے والے انتخابات ان کے پارٹی کے امیدوار کو جیت ملے۔ ڈاکٹر سمیع اللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سیاسی مستقبل جموں و کشمیر اپنی پارٹی کا ہے کیونکہ پڑھے لکھے نوجوان جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے ساتھ ہاتھ ملا رہے ہیں۔