پلوامہ:چیف جسٹس جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ جسٹس رجنیش اوسوال نے ضلع پلوامہ کے نجی اسکول سولیس انٹرنیشنل اسکول پلوامہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر لیگل لٹریسی کلب کا افتتاح عمل میں لایا گیا۔ لیگل لٹریسی کلب کا بنیادی مقصد طلباء کو قانون کے علم سے روشناس کرانا ہے۔ تاکہ انہیں ہر پہلو سے نظم و ضبط کے بارے میں جانکاری حاصل ہوں۔ اس سے قبل بھی اس طرح کے کلبوں کا افتتاح کیا گیا ہے تاکہ جموں وکشمیر کے طلباء کو قانون کے بارے میں آگاہ کیا جاسکے۔
اس سلسلے میں امیت گپتا ممبر سکریٹری لیگل سروسز اتھارٹی جے اینڈ کے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کلبوں کے بچے مدت سے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کی اسکیموں کے بارے جانکاری حاصل کرسکتے ہیں۔ اور ساتھ ہی معلومات کے حصول کے بعد اس سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: |