اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

نئے سال کی آمد کے موقع پر معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاح جشن کی تیاریوں میں مصروف - NEW YEAR CELEBRATION IN GULMARG

وادی میں برفباری کے بعد سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ گلمرگ میں سیاح نئے سال کا جشن منانے میں مصروف ہیں۔

نئے سال کی آمد کے موقع پر معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاح جشن کی تیاریوں میں مصروف
نئے سال کی آمد کے موقع پر معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاح جشن کی تیاریوں میں مصروف (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 31, 2024, 7:30 PM IST

گلمرگ : شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں نئے سال کی آمد کے پیش نظر ملک و بیرونی ممالک سے سیاح ہر سال کی طرح اس بار بھی کافی تعداد میں جمع ہوچکے ہیں اور نئے سال کا جشن منانے کےلئے پوری طرح تیار ہیں۔ سیاحوں نے بتایا کہ ’ہم کافی خوش ہے۔ کشمیر کا گلمرگ دنیا کے سب سے بہترین مقامات میں سے ایک ہے۔ ہر سال کی طرح اس بار بھی یہاں کافی برفباری ہوئی ہے اور برفباری سے ہر کوئی لطف اندوز ہورہا ہے، ہم کو یہاں کافی انجوائے کررہے ہیں‘۔

نئے سال کی آمد کے موقع پر معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں سیاح جشن کی تیاریوں میں مصروف (Etv Bharat)

سیاح نے کہا کہ گلمرگ میں چاروں طرف برف ہی برف ہے اور اس موسم میں گومنے کا ایک الگ ہی مزہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پہلی بار کشمیر اور گلمرگ آئے ہیں، ہم یہاں آکر خود کو خوش قسمت سمجھ رہے ہیں۔ سیاح نے کہا کہ ہم چاہیے تھے کہ ہم نئا سال گلمرگ کی حسین وادیوں میں منائیں اور آج ہم جشن منانے کےلئے پوری طرح تیار ہے۔ انہوں نے دیگر لوگوں سے بھی گھومنے کےلئے گلمرگ آنے کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں: سردیوں کے ایام میں عوام کو صاف پانی فراہم کرنے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت: ایم ایل اے غلام محیدالدین میر - MLA RAJPURA GHULAM MOHIUDDIN MIR


آپ کو بتادیں کہ اگر چہ سرکار اور انتظامیہ کی جانب سے اس سال گلمرگ میں کوئی سرکاری فنکشن نہیں ہوگا تاہم اس کے باوجود سیاحوں نے بڑے پیمانہ پر گلمرگ کا رخ کیا ہے اور وہ برفباری سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details