اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جو کام بی جے پی نہ کر سکی وہ آج نیشنل کانفرنس نے کیا: محبوبہ مفتی - JK Political Turmoil

Mehbooba Mufti On Omar Abdullah statement پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نےکہا کہ نیشنل کانفرنس کی جانب سے پارلیمانی چناؤ لڑنے کے حوالے سے جو فیصلہ آیا وہ مایوس کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات میں سیٹ شیئرنگ کا معاملہ فاروق عبداللہ پر چھوڑ دیا تھا لیکن مجھے اس بات پر افسوس ہے کہ پی ڈی پی کے ساتھ کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔

محبوبہ مفتی
محبوبہ مفتی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 8, 2024, 7:29 PM IST

Updated : Mar 8, 2024, 8:06 PM IST

جو کام بی جے پی نہ کر سکی وہ آج نیشنل کانفرنس نے کیا: محبوبہ مفتی

سرینگر (جموں و کشمیر): جموں و کشمیر کی سیاسی پیشرفت نے جمعہ کے روز ایک تیز موڑ دیکھا جب نیشنل کانفرنس (این سی) کے نائب صدر عمر عبداللہ نے آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لئے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے ساتھ اتحاد کو واضح طور پر مسترد کردیا۔چند گھنٹوں بعد پی ڈی پی کی صدر، محبوبہ مفتی نے فیصلہ کانگریس کے ہاتھ میں دے کر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، خطے میں اتحاد کے ممکنہ از سر نو جائزہ کا اشارہ دیا۔

سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے نیشنل کانفرنس کے فیصلے سے اپنی مایوسی کا اظہار کیا، اور اس بات پر زور دیا کہ اس نے جموں کی خصوصی حیثیت کے تحفظ کے لیے بنائے گئے علاقائی جماعتوں کے اتحاد پیپلز الائنس فار گُپکار ڈیکلریشن (پی اے جی ڈی) کو نقصان پہنچایا۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ این سی نے وہ حاصل کیا ہے جو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نہیں کرسکی ، پی اے جی ڈی کو کمزور کر کے۔

این سی کے موقف کے جواب میں محبوبہ مفتی نے کہا "میں ایک فائٹر ہوں، ہم اس بارے میں کانگریس سے بات کریں گے اور جلد ہی اپنا فیصلہ پبلک کریں گے۔انہوں نے گول پوسٹ تبدیل کر دیے ہیں، اور اب ہم خود کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑے پاتے ہیں۔"

انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی ہو سکتی ہے کہ اس وقت پست ہے، نیچے لیکن باہر نہیں۔" انہوں نے پی ڈی پی کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے سے پہلے کانگریس کے ساتھ بات چیت کرنے کے اپنے ارادے کا اشارہ کیا۔

پی اے جی ڈی اور انڈیا بلاک کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے، محبوبہ نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "جو بی جے پی نہیں کرسکی وہ خود پی اے جی ڈی کے ایک رکن (این سی) نے کیا ہے۔ یہ لوگوں کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔ہم کانگریس سے بات کریں گے کہ این سی نے کیا فیصلہ کیا ہے، کانگریس کو اعتماد میں لیں گے۔"

مزید پڑھیں:پی ڈی پی کے ساتھ الائنس کیسے ہوسکتا، پارٹی ہمیشہ این سی کے خلاف بیان بازی کرتی: عمر عبداللہ



اس سے قبل عمر عبداللہ نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران این سی کے موقف کو واضح کرتے ہوئے، جنوبی کشمیر کی نشست کانگریس کو دینے کے لیے پارٹی کی رضامندی کا ذکر کیا۔ تاہم، انہوں نے واضح طور پر سیٹ پر پی ڈی پی کی حمایت کو مسترد کر دیا۔

عمر نے این سی کی انتخابی حکمت عملی کا خاکہ پیش کرتے ہوئے وضاحت کی کہ "ہم نے کشمیر کی تینوں سیٹوں کے لیے اپنے امیدواروں کو پہلے ہی حتمی شکل دے دی ہے اور جموں اور لداخ کی دونوں سیٹوں پر کانگریس کی حمایت کریں گے۔ میں اپنے امیدواروں کے ساتھ تیار ہوں اور اپنی سہولت کے مطابق ان کا اعلان کروں گا۔"

Last Updated : Mar 8, 2024, 8:06 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details