اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیربینک فراڈ کیس: ای ڈی نے 4.81 کروڑ روپیہ مالیت کی جائیداد ضبط کی

ED attaches Property In JK Bank fraud case جموں و کشمیر بینک فراڈ کیس میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پیر کو سرینگر میں 4.81 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 11, 2024, 6:18 PM IST

سرینگر: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے پیر کو جموں و کشمیر بینک فراڈ کیس میں 4.81 کروڑ روپے کی غیر منقولہ جائیداد کو ضبط کیا ہے۔
ای ڈی نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سرینگر زونل آفس نے جموں وکشمیر بینک فراڈ کیس میں 18کنال اراضی اور عمارت جس کی مالیت 4.81کروڑ روپیہ ہے کو ضبط کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضبط شدہ جائیداد اشفاق احمد زرگر (ایم ایس نکاح ارنامنٹس)12.5مرلہ، خلیل احمد مغل (ایم ایس جے کے گولڈ جیولری 14 کنال 16مرلہ ، محمد اشرف دیو (ایم ایس راف راف ٹروز اینڈ ٹرولز ایک کنال 12 مرلہ اور محمد سعید کوشار نیازی (ایم ایس سعید ٹورز اینڈ ٹرولز 17مرلہ، کے نام پر درج ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details