پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں مسلم کمیونٹی کو درپیش روز مرہ کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ضلع پلوامہ میں امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ شرعی بورڈ کا افتتاح کیا گیا۔ امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ شرعی بورڈ کا افتتاح تحریک صوت الاولیاء کے سرپرست اعلیٰ مولانا عبدالرشید داؤدی نے دیگر علماء دین کی موجودگی میں کیا۔
شرعی بورڈ کا بنیادی مقصد مسلمانوں کو یومیہ بنیاد پر درپیش چیلنجز سے نمٹنا اور دینی تعلیمات کے حوالے سے مسلم کمیونٹی کو درپیش مسائل اور مشکلات کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبھی سماجی برائیوں کو اسلام اور احادیث پر عمل کرکے ہی روکا جاسکتا ہیں۔