جموں :کانگریس کے سینئر رہنما اور ایس ٹی سیل کے چئیرمین چودھری حسین علی وفا نے ای ٹی وی بھارے نے لوک سبھا انتخابات 2024 کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے عوام پر زور دیا کہ وہ کسی بھی ایسی طاقت کو مسترد کرنے کے لئے متحد ہو جائیں جو برادریوں میں تقسیم کا بیج بونا چاہتی ہے۔
انہوں نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ صرف وعدوں سے ملک نہیں چلتا ہے۔ بی جے پی کی حکومت عوام کی ضرورت کو پوری کرنے میں پوری طرح سے ناکام ثابت ہوئی ہے۔ عام لوگ بی بی جے پی کی عوام مخالف پالیسیوں سے بے حد ناراض ہیں۔
چودھری نے کہا کہ بی جے پی کی نگرانی والی مرکزی حکومت کے دس سالہ دور اقتدار میں ملک کو مختلف پہلوؤں سے بہت نقصان پہنچا ہے۔ سماج کا ہر شعبہ حکومت کی پالیسیوں اور فیصلوں سے متاثر ہوا ہے، خاص طور پر جموں و کشمیر کے لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ مودی حکومت نے ریاست کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ میں تبدیل کرکے جموں و کشمیر کے لوگوں کو ملازمتوں اور زمین کے حقوق سے محروم کر دیا ہے۔