اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

عالمی یوم مزدور پر پلوامہ میں تقریبات - International labour day - INTERNATIONAL LABOUR DAY

Labour Day Observed in Pulwama: پلوامہ ضلع میں مزدوروں کے عالمی دن کے موقعے پر ضلع اسسٹنٹ لیبر کمشنر کی جانب سے مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقعے پر مزدوروں کو اس دن کی اہمیت سے واقف کرایا گیا۔

عالمی یوم مزدور کے موقع پر پلوامہ میں تقریبات
عالمی یوم مزدور کے موقع پر پلوامہ میں تقریبات

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 1, 2024, 7:08 PM IST

عالمی یوم مزدور کے موقع پر پلوامہ میں تقریبات

پلوامہ: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مرکز کے زیر انتطام یوٹی جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں مزدوروں کا عالمی دن منایا گیا۔ دوسرے اضلاع کی طرح ضلع پلوامہ میں بھی مزدوروں کا عالمی دن جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اسسٹنٹ لیبر کمشنر پلوامہ حفصہ قیوم نے ملک کی ترقی اور خوشحالی میں مزدوروں کے کردار کو سراہا۔

اس سلسلے میں انڈسٹریل ایریا لاسی پورہ میں بھی محمکہ کی جانب سے پروگرام منعقد کیا گیا تھا جہاں پر انڈسٹریل ایریا میں کام کرنے والے مزدوروں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی جن کو محمکہ کی جانب سے لیبر قوانین کے بارے میں جانکاری دی گئی۔

اس موقعے پر محمکہ کے ملازمین نے مزدوروں سے خطاب کیا اور ان کو کام کاج اور عجرت کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ وہیں اس موقعے پر فیکٹری مالکان سے اپیل کی گئی کہ وہ مزدوروں کو ان کے حقوق دینے کے لئے پرعزم رہیں تاکہ انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ وہی مزدوروں کو اپیل کی کہ وہ محمکہ کے ساتھ اندراج کروائیں تاکہ انہیں آگے چل کر انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں:پہلا عالمی یوم مزدور چنئی میں 1923 میں منایا گیا، قراردادیں بھی منظور کی گئیں

اس سلسلے میں اسسٹنٹ لیبر کمشنر پلوامہ حفصہ قیوم نے بات کرتے ہوئے کہا کہ محمکہ مزدوروں کے حقوق کے لئے کام کررہا ہے۔ جب کہ محمکہ ان مزدوروں کے ساتھ ساتھ انڈسٹریل اسٹیٹ ملکان کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مزدوروں کا کوئی بھی مسلہ حل کرنے کے لئے ہم تیار ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details