سرینگر: جموں و کشمیر میں محرام الحرام سے قبل جہاں امام بارگاہوں اور اعزا خانوں کو صفائی ستھرائی عمل میں لاکر سجایا جاتا ہے۔ وہیں گلی کوچوں، شاہراہوں اور ریائشی مکانات پر سیاہ رنگ کے جھنڈے اور بینر نصب کئے جارہے ہیں۔ محرم الحرام کے ایام شروع ہونے سے قبل عقیدت مند خطاطوں اور فنکاروں کے پاس جاکر ان جھنڈوں اور بینروں پر امام حسین کی شہادت سے متعلق احدیث،مختلف اشعار اور اقوال تحریر کرواتے ہیں۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
محرم الحرام اور بینروں پر کربلا سے متعلق تحریریں - Muharram Banner - MUHARRAM BANNER
محرم الحرام کے اس متبرک مہینے میں نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت اور واقع کربلا کی یاد تازہ ہوتی ہے۔
Published : Jul 10, 2024, 5:38 PM IST
اگرچہ عصر حاضر میں یہ اقوال لکھوانے کے لیے جدت آگئی لیکن اکثر عقیدت مند بینروں اور جھنڈوں پر خطاطی کی تحریریں ہی زیادہ پسند کرتے ہیں۔ خطاط بھی اس وقت مختلف طرز میں الفاظ ،اشعار اور اقوال تحریر کرنے میں مشغول نظر آرہے ہیں۔ محرم الحرام کا دین اسلام کی سر بلندی کا عظیم مہینہ ہےاور یہ مہینہ دین کی بلندی کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کرنے کا درس بھی دیتا ہے۔ اسی مناسبت سے وادی کشمیر کے اطراف واکناف میں امام بارگاہوں چوراہوں اور سڑکوں پر جگہ جگہ امام عالی مقام اور شہدائے کربلا سے متعلق تحریری آویزاں نظر آتی ہیں ۔وہیں ان جھنڈوں اور بیرون کو سجانے کا کام رضاکارانہ طور نوجوان انجام دیتے ہیں ۔
جموں وکشمیر خاص کر وادی کشمر میں اردو جاننے اور پڑھنے والوں کی اکثریت بھی ہے اس لیے ان بینروں پر لکھی گئی تحریریں اکثر اردو میں دکھائی دے رہی ہیں ۔ایسے میں نہ صرف اردو وزبان و ادب کی آبیاری ہوتی ہے بلکہ شہدائے کربلا کی یاد بھی تازہ ہوتی ہے۔
قتل حسین اصل میں مرگِ یزید ہے
اسلام زندہ ہوتا یے ہر کربلا کے بعد
TAGGED:
MUHARRAM BANNER