اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گلمرگ: فوج کی جانب سے نوجوانوں کے لیے سرمائی کھیلوں کا انعقاد - گلمرگ

Winter Games For Youth ہندوستانی فوج کی جانب سے منعقدہ ان کھیلوں مقابلوں کا مقصد نوجوانوں کو کھیل کود کی جانب متوجہ کرنا ہے۔

گلمرگ میں ہندوستانی کی جانب سے نوجوانوں کے لئے سرمائی کھیلوں کا انعقاد
گلمرگ میں ہندوستانی کی جانب سے نوجوانوں کے لئے سرمائی کھیلوں کا انعقاد

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 29, 2024, 1:22 PM IST

گلمرگ میں ہندوستانی کی جانب سے نوجوانوں کے لئے سرمائی کھیلوں کا انعقاد

گلمرگ: ضلع بارہمولہ کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں فوج کی جانب سے نوجوانوں کے لیے سرمائی کھیلوں کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقعے پر کشمیر بھر سے لڑکوں اور لڑکیوں نے شرکت کی۔ نوجوانوں نے جوش و خروش کے ساتھ مختلف کھیلوں میں حصہ لیا۔ اس موقعے پر 15 کور کمانڈر راجیو گھئی مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے 15 ویں کور کمانڈر راجیو گھائی نے کہا کہ ان سرمائی کھیلوں میں کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔ نوجوانوں کی شرکت کو دیکھ کر بہت خوش ہوئی۔ کشمیر میں نوجوان صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کی صلاحیت کو منظر عام پر لانے کے لیے فوج کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اس طرح کی مزید تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس ایونٹ کا اہتمام ہندوستانی فوج نے کیا۔

یہ بھی پڑھیں:کھیلو انڈیا ونٹر گیمز: انڈین آرمی 10، کرناٹک 9، مہاراشٹر7 گولڈ میڈل جیتے میں کامیاب

انہوں نے مزید کہا کہ گلمرگ میں کھیل کود کے حوالے سے مزید کام کیے جائیں گے۔ ہماری کوشش ہے کہ اس طرح کے پروگرام میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کی شرکت ہو سکیں۔ سرمائی کھیلوں میں شرکت کرنے والے نوجوانوں نے کہا کہ ہم خوش ہیں کہ فوج ہمارے لیے اس قسم کے پروگرام کرتی ہے۔ ہم کو امید ہے کہ مستقبل میں بھی اس قسم کے پروگرام ہوتے رہیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details