اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ میں 55 راشٹریہ ریفلز کی جانب سے کیرئیر گائیڈنس ری اوریئنٹیشن ورکشاپ کا انعقاد - پلوامہ

Career Guidance Workshop In Pulwama فوج کی 55 راشٹریہ ریفلز اور مسادہ ایم ایف پروڈکشنز کی جانب سے مشترکہ طور پر آج ضلع پلوامہ کے ڈگری کالج میں نوجوانوں کے لیے کیرئیر گائیڈنس اور ری اوریئنٹیشن ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

پلوامہ میں 55 راشٹریہ ریفلز کی جانب سے کیرئیر گائیڈنس ری اوریئنٹیشن ورکشاپ کا انعقاد
پلوامہ میں 55 راشٹریہ ریفلز کی جانب سے کیرئیر گائیڈنس ری اوریئنٹیشن ورکشاپ کا انعقاد

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 27, 2024, 7:54 PM IST

پلوامہ میں 55 راشٹریہ ریفلز کی جانب سے کیرئیر گائیڈنس ری اوریئنٹیشن ورکشاپ کا انعقاد

پلوامہ: ضلع پلوامہ میں واقع گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کے آدیٹوریم میں فوج کی 55 راشٹریہ ریفلز اور مسادہ ایم ایف پروڈکشنز کے اشتراک سے کیرر گائیڈنس اور ری اوریئنٹیشن ورکشاپ کا پروگرام آڈیٹوریم گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج پلوامہ میں منعقد کیا گیا۔

اس پروگرام کے انعقاد کا بنیادی مقصد ضلع کے نوجوانوں کو اسی شعبے میں اپنا مستقبل بنانے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مدد کرنا ہے اور ضلع کے نوجوانوں کو منشیات اور تشدد سے دور رکھنا ہے۔ پروگرام کا آغاز قومی ترانہ بجا کر کیا گیا۔

اس پروگرام کا اج افتتاح کیا گیا اور یہ اگلے 15 دنوں تک ضلع پلوامہ کے مختلف مقامات پر چلے گا تاکہ نوجوانوں کو اپنے کیریئر اور مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے مختلف سرگرمیوں میں شامل کیا جا سکے۔

پروگرام میں حصہ لینے والے ایک مقامی طالب علم دیال احمد نے کہا کہ فوج وادی کے نوجوانوں کی مدد کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج کا 55راشٹریہ ریفلز ضلع کے نوجوانوں کے لئے باقاعدگی سے ایک پروگرام منعقد کر رہا ہے تاکہ انہیں مختلف شعبوں میں اپنا کیریئر بنانے میں مدد ملے۔

یہ بھی پڑھیں:شیپ ہسبنڈری محکمہ کی جانب سے ترال میں آگاہی کیمپ منعقد

عمر جان اپنی پارٹی کے رہنما جو پروگرام کے دوران موجود تھے نے کہا کہ فوج کی 55راشٹریہ ریفلز ہمیشہ ضلع پلوامہ کے لوگوں کی بہبود کے لئے کام کر رہی ہے خاص طور پر ضلع پلوامہ کے نوجوانوں کے لئے۔علاقے کے نوجوانوں نے ضلع پلوامہ کے نوجوانوں کے لیے ایسا نتیجہ خیز پروگرام منعقد کرنے پر بھارتی فوج کے 55راشٹریہ ریفلز کا شکریہ ادا کیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details