اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ہندوستانی خواتین ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے سنگم میں قائم بیٹ فیکٹری کا دورہ کیا - Harmanpreet Kaur visits GR8 Sports - HARMANPREET KAUR VISITS GR8 SPORTS

ہندوستانی خواتین ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے کشمیر میں بیٹ بنانے والی واحد آئی سی سی کی منظور شدہ برانڈ گریٹ اسپورٹس انڈیا پرائویٹ لمیٹڈ نامی فیکٹری کا دورہ کیا۔

ہندوستانی خواتین ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے سنگم میں قائم بیٹ فیکٹری کا دورہ کیا
ہندوستانی خواتین ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے سنگم میں قائم بیٹ فیکٹری کا دورہ کیا (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 17, 2024, 6:35 PM IST

ہندوستانی خواتین ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے سنگم میں قائم بیٹ فیکٹری کا دورہ کیا (etv bharat)

جموں:ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے بیٹ بنانے والی فیکٹری کا دورہ کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔اس موقع پر جی آر ایٹ اسپورٹس کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کشمیر ولو بیٹ مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی بہترین کارکردگی کے عزم پر زور دیا ۔

انہوں نے کہا کہ اس صنعت نے گزشتہ چند برسوں سے بڑے چیلنجوں کا سامنا کیا ہے لیکن ہر مشکل کے باوجود یہ صعنت دوبارہ اپنے پروں پر کھڑا ہونے میں کامیاب رہی ہے اور اسے بہترین معیار کے نتائج بھی برآمد کیے ہیں۔

ہرمن پریت کور نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں مقامی صنعت کاروں جیسے جی آر ایٹ اسپورٹس کے ذریعہ تیار کردہ بیٹ سے بہت متاثر ہوئی ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ دورہ ہندوستانی دستکاری کی صلاحیتوں پر میرے یقین کو تقویت دیتا ہے۔انہوں نے امید ظاہرہ کی کہ سرکار بھی اس جانب مزید توجہ کرے تو یہ انڈسری یوں ہی پھلتی پھولتی رہے گی۔ اس صعنت میں کامگاروں کو روزگار کے ساتھ ساتھ ملکی اور غیر ملکی سطح پر پذیرائی حاصل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:روہت شیٹی نے کشمیر میں 'سنگھم اگین' کی شوٹنگ کا آخری مرحلہ شروع کیا - Singham Again

کبیر نے اس بات پر زور دیا کہ جی آر 8 اسپورٹ کی حالیہ کامیابی اس محنت، مہارت اور دستکاری کا ثبوت ہے جسے ہم جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ جوڑتے ہیں ۔ کرکٹ کمپنی کی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کبیر نے کہا کہ گزشتہ ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں جی آر ایٹ اسپورٹ کے تعاون کا ذکر کیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details