اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

آزاد امیدوار نے کاغذات نامزدگی لی واپس، این سی میں ہوئے شامل - Independent Candidate Joins NC

بیروہ اسمبلی نشست سے بحیثیت آزاد امیدوار کاغزات نامزدگی جمع کرنے والے سیاسی کارکن فردوس نبی نے نامزدگی واپس لیکر نیشنل کانفرنس میں شمولیات اختیار کر لی۔

آزاد امیدوار نے کاغذات نامزدگی لی واپس، این سی میں ہوئے شامل
آزاد امیدوار نے کاغذات نامزدگی لی واپس، این سی میں ہوئے شامل (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 10, 2024, 8:26 PM IST

بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں بیرو اسمبلی نشست سے آزاد امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی جمع کرنے والے آزاد امیدوار فردوس نبی نے نہ صرف کاغذات نامزدگی واپس لے لیے بلکہ اپنے حامیوں سمیت نیشنل کانفرنس (این سی) میں شمولیات اختیار کر لی۔ آزاد امیدوار نے عمر عبداللہ کی موجودگی میں این سی میں شمولیات اختیار کی۔

عمر نے فردوس کا این سی میں استقبال کرتے ہوئے سبھی آزاد امیدواروں کی سخت نکتہ چینی کی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا: ’’آزاد امیدواروں کی بھرمار محض ووٹوں کی تقسیم کے سوا کچھ نہیں۔‘‘ عمر نے کہا: ’’میرے خلاف جیل میں بند انجینئر رشید نے الیکشن لڑا اور عوام کی اموشن کی وجہ سے اس نے الیکشن جیتا اور مجھے پارلیمنٹ سے دور رکھا گیا۔‘‘ عمر کے اب ’’جیل میں بند سرجان احمد وگے (المعروف سرجان برکاتی) کو میرے خلاف میدان میں اتارا جا رہا ہے، یہ صرف مجھے اسمبلی سے دور رکھنے کی ایک چال ہے۔‘‘

سابق وزیر اعلیٰ کے مطابق جس طرے انہیں پارلیمنٹ سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی اسی طرح انہیں اسمبلی سے بھی دور رکھنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا: ’’لوگ سمجھ چکے ہیں کہ کشمیر میں آزاد امیدواروں کو میدان میں اتارنے کا مقصد صرف ووٹوں کو تقسیم کرنا ہے۔‘‘ انہوں نے عوام سے این سی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔

آزاد امیدوار نے کاغذات نامزدگی لی واپس، این سی میں ہوئے شامل (ETV Bharat)

ادھر، فردوس نبی نے نیشنل کانفرنس میں داخل ہونے کے بعد بیرو نشست پر این سی کے نامزد امیدوار ڈاکٹر شفیع احمد وانی کی حمایت کا اعلان کیا۔ فردوس نبی نے پارلیمانی انتخابات میں بھی بحیثیت آزاد امیدوار سیاسی قسمت آزمائی تھی اور 16 ہزار سے زیادہ ووٹ حاصل کئے تھے اور وہ گزشتہ قریب دس برس سے سیاسی کارکن کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:محبوبہ مفتی کہتی ہیں انجینئر رشید بی جے پی کا ہے: عمر عبداللہ - Omar Abdullah on Engineer Rashid

ABOUT THE AUTHOR

...view details