زینہ پورہ (جموں و کشمیر):زینہ پورہ انتخابی حلقے سے آزاد امیدوار اعجاز احمد میر کو شوپیان پولیس نے حراست میں لے لیا ہے، جس کی تصدیق ایک پریس ریلیز میں اعجاز میر نے خود کی ہے۔
آزاد امیدوار اعجاز میر کے حامیوں کا احتجاج (ETV Bharat) بیان کے مطابق انہیں ریشی نگری پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں نے تحویل میں لے لیا ہے۔ اعجاز میر نے اپنی حراست پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی تک اس بات سے لاعلم ہیں کہ انہیں کس بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے اور یہ قدم کس کے حکم پر اٹھایا گیا ہے۔
آزاد امیدوار اعجاز میر کے حامیوں کا احتجاج (ETV Bharat) اعجاز میر نے مزید دعویٰ کیا کہ ان کی انتخابی مہم کے لیے استعمال ہونے والی تمام گاڑیاں بھی ضبط کر لی گئی ہیں، جس سے ان کی مہم کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ شوپیان پولیس کی جانب سے ابھی تک اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
وہیں اعجاز میر کی گرفتاری کی خبر پھیلتے ہی انکے حامیوں نے زینہ پورہ شوپیان میں اعجاز میر کی رہائش گاہ کے سامنے احتجاج شروع کرددیا ہے۔ احتجاجیوں نے اعجاز میر کو رہا کرو کے نعرے لگائے۔
اعجاز احمد میر کے حامیوں کا بھی یہی کہانا ہے کہ ہمارے امیدوار کی بغیر کسی وجہ کے گرفتار کرلیا گیا ہے اور ہم ان کی گرفتاری کا سبب بھی نہیں بتایا جارہا ہے۔ اعجاز میر کے حامیوں نے کہا کہ یہ کام کس کے اشارے پر ہورہا ہے ہم کو نہیں معلوم۔ مگر ایسا کرکے جمہوریت کا گلا گھوٹا جا رہا ہے۔