رامبن:جموں وکشمیر میں میدانی علاقوں میں شدید گرمی کے درمیان پہاڑوں پر موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اب بارش سے معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے ہیں۔ شدید بارشوں کے باعث کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی پیش آئے جس کی وجہ سے رامبن علاقہ میں جموں سری نگر قومی شاہراہ بند کر دی گئی ہے۔ لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ NH-44 پر سفر کرنے سے گریز کریں جب تک کہ موسم بہتر نہیں ہو جاتا اور سڑک صاف نہیں ہو جاتی۔ ضلع انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق ضلع رام بن کے تمام اسکول آج 29 اپریل کو خراب موسم اور شدید بارش کے باعث بند رہیں گے تاکہ طلباء کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ تاہم امتحان منسوخ نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: