اننت ناگ:ضلع اننت ناگ کے جنگلات منڈی میں موجود تاریخی مرکزی حنفیہ عیدگاہ خستہ حالی کا شکار ہے، جموں کشمیر وقف بورڈ کے زیر نگراں عیدگاہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے، مذکورہ عیدگاہ میں برسوں سے عید کی نماز کا سب سے بڑا اجتماع منعقد ہوتا ہے، جہاں پر سینکڑوں کی تعداد لوگ عید کی نماز ادا کرتے ہیں۔
تاہم عدم توجہی کی وجہ سے عیدگاہ کی شان رفتہ متاثر ہوئی ہے۔ عیدگاہ کی دیواریں خستہ ہو چکی ہیں۔ وہیں صاف و صفائی کے فقدان کے سبب عیدگاہ کوڑے دان میں تبدیل ہوگئی ہے۔ مذکورہ عیدگاہ آوارہ کتوں کی آماجگاہ بن چکی ہے اور عیدگاہ میں دن بھر آوارہ کتے گھومتے رہتے ہیں، جس کے سبب لوگوں کو عیدگاہ میں جانے سے خوف محسوس ہو رہا ہے۔ وہیں منشیات کے عادی لوگوں نے عیدگاہ کو اپنا ٹھکانہ بنا لیا ہے۔