اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ضمانت پر رہا ملزمان کے جسم پر جی پی ایس ٹریکنگ ڈیوائس چسپاں - GPS Tracking Device - GPS TRACKING DEVICE

دوران سماعت ضمانت پر رہا کیے گئے بعض ملزمان خاص کر عسکریت پسندوں یا ان کے معاونیں کے جسم پر جی پی ایس ٹریکنگ ڈیوائس چسپاں کیے جاتے ہیں تاکہ ان کی حرکات پر نظر رکھی جا سکے۔

ضمانت پر رہا ملزمان کے جس پر جی پی ایس ٹریکنگ ڈیوائس چسپاں
ضمانت پر رہا ملزمان کے جس پر جی پی ایس ٹریکنگ ڈیوائس چسپاں (Photo: ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 30, 2024, 6:14 PM IST

اننت ناگ:ضمانت پر رہا کئے گئے عسکریت پسندوں کے ساتھیوں کے جسم پر جی پی ایس ٹریکنگ ڈیوائس GPS Tracking Device نصب کیا گیا ہے۔ عدالت سے موصول ہونے والے حکمنامہ کی تعمیل کرتے ہوئے اننت ناگ پولیس نے زیر سماعت عسکریت پسندوں کے معاونین کے جسم پر جی پی ایس ٹریکنگ ڈیوائسز چسپاں کر دئے ہیں تاکہ ان کی نقل و حمل پر نظر رکھی جا سکے۔ انہیں عدالت کی جانب سے یُو اے پی اے کیس میں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔

ملزمان کو ایف آئی آر نمبر 34/2018 سیکشن 38، 39 UA(P) ایکٹ پولیس اسٹیشن ڈورو کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور عدالت نے ان کی ضمانت میں توسیع کر دی ہے۔ تاہم ان کی حرکات پر نظر گزر رکھنے کے لیے عدالت نے جی پی ایس ٹریکنگ ڈیواس چسپاں کرنے کے بھی احکامات صادر کیے ہیں۔ اس سے قبل بھی جموں و کشمیر خاص کر وادی میں عسکریت پسندوں، ان کے معاونین یا دیگر افراد - جنہیں دوران سماعت ضمانت پر رہا کیا گیا ہے - پر نظر گزر رکھنے کے لیے اس طرح کے ڈیجیٹل آلات چسپاں کیے گئے ہیں۔

جی پی ایس کا استعمال عسکریت پسندوں یا ان کے معاونین کی نقل و حرکت پر نظر گزر رکھنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا جاتا ہے کہ وہ ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:ضمانت پر رہا ملزم کی ’نگرانی‘ کے لیے جی پی ایس اینکلٹ ڈیوائس کا استعمال

ABOUT THE AUTHOR

...view details