اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

دسویں سے بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات 15 فروری 2025 تک منعقد کرنے کا حکم جاری

جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے دسویں اور بارہوں جماعت کے سالانہ امتحانات سے متعلق حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن
جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 4 hours ago

سری نگر:سرکار نے جموں وکشمیر میں نومبر دسمبر تعلیمی سیشن بحال کرنے کے بعد بدھ کو ایک اہم حکم نامے کے تحت بورڈ آف اسکول ایجوکیشن سے کہا ہے کہ وہ دسویں اور بارہویں جماعت کے لیے امتحانات فروری 2025 سے منعقد کرکے مارچ کے آخر تک مکمل کریں۔

جاری کردہ حکم نامے میں مزید لکھا گیا ہے کہ جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن دسویں اور بارہوں جماعت کے سالانہ امتحانات 15 فروری 2025 سے شروع کرکے مارچ 2025 کے آخر تک مکمل کریں۔


اس کےعلاوہ سرکار نے مزید حکم دیا ہے کہ آٹھویں جماعت کا سالانہ امتحان متعلقہ اسکولوں کے زریعہ تعلیمی سیشن 2024-25 میں منعقد کیا جائے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے پرنسپل سکریٹری سریش کمار گپتا نے اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو حکم جاری کیا ہے کہ وہ نویں جماعت تک کے امتحانات نومبر تا دسمبر سیشن میں منعقد کریں۔

گپتا نے ایک حکم میں کہا کہ، "وزارت کی کونسل کے فیصلے کے مطابق پہلے ہی تعلیمی کیلنڈر (نومبر-دسمبر سیشن) کی بحالی کی منظوری دی گئی ہے جو کشمیر اور جموں کے سرمائی زون کے تحت آنے والے اسکولوں میں بحال ہوگیا ہے۔ ایسے میں اب پہلے ہی جاری کردہ حکم نامے کے تحت نویں جماعت تک کے سبھی امتحانات امسال نومبر، دسمبر میں منعقد کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details