گاندربل:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے ٹھیون کنگن علاقے میں واقع ایک گورنمنٹ مڈل اسکول کی عمارت پروزنی پتھرگر آیا۔چٹان کے گرنے کے اس واقعے میں اسکول کی عمارت کو کافی نقصان پہنچا ہے
مقامی ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے ٹھیون کنگن علاقے میں اس وقت خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا جب ایک بھاری بھرکم پتھر گورنمنٹ مڈل اسکول کی عمارت پر گرآیا۔اس کی وجہ سے عمارت کا ایک حصہ تباہ ہوگیا ہے۔برنواڑ ٹھیون کنگن میں ایک بھاری برکم پتھر گورنمنٹ میڈل اسکول کی عمارت سے متصل ایک گاوں کی سڑک پر گر آیا۔