منڈی:2020 نئی تعلیمی پالیسی کے تحت اسکولی بچیوں نے مقامی زبانوں میں رنگارنگ پروگرام پیش کیے۔ جس میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول منڈی کی بچیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ اس موقع پر اسکول اساتذہ کے علاوہ دیگر اسکول کی بچیاں بھی شامل ہوئی۔
بعد ازاں راجیہ ستاریہ بال ویگیانک پردرشنی کے تحت ایک سیمینار منعقد ہوا جس میں زون منڈی اور زون ساتھرہ کے مختلف اسکولوں کے بچوں نے حصہ لیا۔ اس دوران حصہ لینے والے طلباء و طالبات نے اپنے اپنے اسکول جانب سے کی تیار کردہ ماڈل پیش کیے۔
گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول منڈی میں پروگراموں کا انعقاد (etv bharat) اس موقع مذکورہ ہائیر سیکنڈری اسکول کی پرنسپل کی زیر نگرانی میں تشکیل کردہ ٹیموں نے تمام پیش کردہ ماڈلوں کا جائزہ لیا اور مختلف اسکولوں کے طلباء و طالبات نے باخوبی اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اپنے تیار کردہ ماڈل سے متعلق جانکاری فراہم کی کہ اگر حقیقی طور پر ایسے پروجیکٹ تیار کیے جائے ہیں تو ان پروجیکٹوں سے ملک کے مختلف حصوں میں عوام کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے منڈی تحصیل کے متعدد مقامات کا دورہ کیا
اس حوالے سے پرنسپل انجم رشی نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے کا بنیادی مقصد بچوں کو ایسے مواقعے فراہم کرنا ہے جن میں بچے اپنے تجربات سے اپنی صلاحتوں کا مظاہرہ کرسکیں۔