اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

عسکریت پسندی کے خلاف خدمات پر 50 پولیس اہلکاروں کو اعزازات - GOI AWARDS 50 POLICE PERSONNEL - GOI AWARDS 50 POLICE PERSONNEL

حکومت ہند نے کشمیر میں عسکریت پسندی کے خلاف جنگ میں 50 پولیس اہلکاروں کی قابل ذکر اور شاندار خدمات کا اعتراف کرکے انہیں میڈل سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عسکریت پسندی کے خلاف شاندار خدمات پر 50 پولیس اہلکاروں کو اعزازات
عسکریت پسندی کے خلاف شاندار خدمات پر 50 پولیس اہلکاروں کو اعزازات (ا)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 14, 2024, 4:42 PM IST

سرینگر:حکومت ہند نے جموں کشمیر کے 50 پولیس اہلکاروں کو یونین ٹیریٹری میں عسکریت پسندی کے خلاف جنگ میں شاندار خدمات انجام دینے پر ایوارڈز سے نوازا ہے۔ یہ ایوارڈز 78 ویں یومِ آزادی (15اگست) کے موقع پر دیے جائیں گے۔ ان ایوارڈز میں گیلنٹری میڈل (GM)، پریزیڈنٹس میڈل فار ڈسٹنگویشڈ سروسز (PSM) اور میڈل فار میریٹوریس سروسز (MSM) شامل ہیں۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق جموں کشمیر کے 31 اہلکاروں کو گیلنٹری میڈل، 2 کو صدر کا میڈل برائے نمایاں خدمات اور 17 اہلکاروں کو میڈل برائے قابلِ ذکر خدمات دئے جائیں گے۔ جموں کشمیر کے ایس ایس پی امتیاز حسین میر اور ایس ایس پی جوگندر سنگھ کو صدر کا میڈل برائے نمایاں خدمات سے نوازا جائے گا۔

پریزیڈنٹ میڈل فار ڈسٹنگوشڈ سروسز (PSM) خاص طور پر شاندار خدمات کے ریکارڈ پر دیا جاتا ہے، جبکہ میڈل برائے قابلِ ذکر خدمات (MSM) ذمہ داری اور فرض شناسی کی بنا پر دیا جاتا ہے۔ وزارت نے بتایا کہ کل 1037 پولیس، فائر، ہوم گارڈ اور سول ڈیفنس (HG&CD) اور اصلاحی خدمات کے اہلکاروں کو یومِ آزادی 2024 کے موقع پر گیلنٹری اور سروس میڈلز سے نوازا گیا ہے۔

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ان پولیس اہلکاروں کی خدمات کے اعتراف پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا، ’’قوم آپ کی بہادری، عزم اور بے لوث خدمت پر فخر کرتی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں:' شیر کشمیر' کے نام پر میڈل نہ دیے جانے کا فیصلہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details