اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بڈگام میں خاتون کی لاش پراسرار حالت میں برآمد - بڈگام

Girl Found Dead In Budgam وسطی ضلع بڈگام کے ماگام علاقے میں بدھ کے روز ایک عدم شناخت خاتون کی لاش برآمد کی گئی ۔کاتون کی لاش برآمد ہونے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس کی تفتیش جاری ہے اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

بڈگام میں خاتون کی لاش پراسرار حالت میں برآمد
بڈگام میں خاتون کی لاش پراسرار حالت میں برآمد

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 15, 2024, 4:49 PM IST

بڈگام میں خاتون کی لاش پراسرار حالت میں برآمد

بڈگام: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں وکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے ماگام علاقے میں گزشتہ بدھ کے روز ایک عدم شناخت خاتون کی لاش برآمد کی گئی ۔یہ واقعہ سی آر پی کیمپ کے پیچھے پیش آیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ماگام بڈگام میں چند مقامی لوگوں نے ایک لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو آگاہ کیا ۔پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پرپہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اس کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کی ۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ بڈگام کے ماگام قصبے میں ایک نوجوان لڑکی کی لاش برآمد کی گئی ہے۔اس کی عمر تقریباً 24 سال تھی ۔مقامی باشندوں نے اس واقعے کی اطلاع دی ۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ۔ لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا اور بعدازاں لاش کو طبی اور قانونی کارروائی کے لیے قریبی ہسپتال لے جایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹپر ڈل جھیل میں گرنے سے ڈرائیور کی موت

اس ضمن میں ماگام تھانے کی پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔اس معاملے میں اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔مقامی باشندوں سے اس معاملے کی مزید معلومات حاصل کی گئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details