اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گاندربل گگن گیر نگر حملہ: ششی بھوشن ابرول کا خاندان شدید غمزدہ - GAGANGIR ATTACK

ششی بھوشن ابرول کا خاندان گاندربل میں ہوئے عسکریت پسندوں کے حملے سے شدید غمزدہ ہے۔ عسکریت پسندوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

Gagangir Ganderbal attack: Shashi Bhushan Abrol family deeply in grief
ششی بھوشن ابرول کے اہل خانہ غم میں مبتلا ہیں۔ (ETV Bharat Urdu)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 21, 2024, 5:16 PM IST

گاندربل:اتوار کو جموں و کشمیر کے گاندربل ضلع کے گگن گیر علاقے میں ایک بڑا حملہ ہوا۔ اس حملے میں تقریباً 7 افراد مارے گئے۔ ان میں سے ایک ڈاکٹر تھا اور باقی مزدور تھے۔ حملے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت گرداسپور پنجاب کے رہائشی گرمت سنگھ، بڈگام کے رہائشی ڈاکٹر شاہنواز، انیل کمار شکلا، فہیم نذیر، ششی بھوشن ابرول، محمد حنیف اور کلیم کے طور پر ہوئی ہے۔


اس المناک واقعہ نے ششی بھوسن ابرول جو کہ جموں کے تلاب طلو علاقے کا رہنے واالا تھا، کے خاندان اور برادری کو گہرے صدمے میں ڈال دیا ہے۔ ششی بھوشن ابرول کے اہل خانہ نے عسکریت پسندوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

گاندربل گگن گیر نگر حملہ: ششی بھوشن ابرول کا خاندان شدید غمزدہ (ETV Bharat Urdu)
ششی بھوشن ابرول کے اہل خانہ غم میں مبتلا ہیں۔ (ETV Bharat Urdu)


ششی ابرول کے قریبی رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ وہ گھر کا واحد کمانے والا فرد تھا۔ انہوں نے کہا کہ ابرول نے کبھی بھی ہم سے کسی خوف کے بارے میں بات نہیں کی، اس کے دو بچے ہیں۔ ان عسکریت پسندوں کو مارا جائے جنہوں نے یہ قتل کیا انہوں نے کہا کہ وہ خاندان میں واحد کمانے والا شخص تھا۔

ششی بھوشن ابرول کے اہل خانہ غم میں مبتلا ہیں۔ (ETV Bharat Urdu)

ششی بھوشن ابرول کے والد جگدیش راج ابرول نے نمائندوں کو بتایا کہ ان کی (ششی بھوشن ابرول) بیوی نے کل شام 6 بجے ان سے فون پر بات کی تھی، لیکن بعد میں انہوں نے کال کا جواب نہیں دیا۔ وہ ایک ڈیزائنر تھا۔ ہمیں صبح ان کے انتقال کی خبر ملی۔ وہ کمپنی میں گزشتہ 5-6 سال سے کام کر رہا تھا۔ ششی کے والد اور بھائی دونوں نے بتایا کہ انہوں نے 6 بجے کے بعد ششی سے بات نہیں کی۔ دونوں کی آنکھیں آنسوؤں سے بھری ہوئی تھیں۔

ششی بھوشن ابرول کے اہل خانہ غم میں مبتلا ہیں۔ (ETV Bharat Urdu)

یہ بھی پڑھیں:

کشمیر میں غیر مقامی مزدوروں پر عسکریت پسندوں کا حملہ، سات افراد ہلاک، چوطرفہ مذمت


ششی کے والد جگدیش راج ابرول نے مزید بتایا کہ کل ان کی بیوی نے ان سے 6 بجے فون پر بات کی لیکن اس کے بعد وہ کال کا جواب نہیں دے سکے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ششی ایک ڈیزائنر تھے اور گزشتہ 5-6 سالوں سے ایک کمپنی میں کام کر رہے تھے۔ جگدیش نے کہا کہ ہمیں صبح ان کے انتقال کی اطلاع ملی۔ یہ ایک خوفناک حادثہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details