بانڈی پورہ (جموں کشمیر) :شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں بدھ کی صبح ہلکی برف باری ہوئی۔ برفباری کے سبب گرچہ سردی میں اضافہ ہوا تاہم گریز - بانڈی پورہ روڈ پر آمد و رفت متاثر نہیں ہوئی۔ سرحدی علاقہ گریز کو قصبہ بانڈی پورہ سے جوڑنے والے رازدان ٹاپ کو برف کی سفید چادر نے ڈھک لیا جو ایک دیدہ زیب نظارہ پیش کرتا ہے۔
حکام نے بتایا کہ برف باری کے باوجود گریز - بانڈی پورہ روڈ پر ٹریفک بدستور جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 6 اکتوبر کو رواں موسم کی پہلی برفباری ہوئی۔ تازی برفباری کے سبب علاقے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ حکام نے بتایا کہ متعلقہ اہلکار سڑک کی حالت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، کیونکہ یہ علاقہ سخت سردیوں کے دوران بھاری برفباری کے سبب کئی مہینوں تک بند رہتی ہے۔