گاندربل: ضلع گاندربل کے قصبے میں جہاں سڑکوں کی تنگی اور فٹ پاتھوں پر غیر قانونی قبضہ اور پارکنگ ٹریفک جام کی وجہ ہے۔ تاہم دودرہامہ میں ضلع ہسپتال کے قریب کراسنگ پر موجود چنار کے درخت بھی اس کی وجوہات میں شامل ہیں۔ دریند سے لیکر دودرہامہ تک گرچہ ایس پی آفس اور بیہامہ میں ایک اور رابطہ سڑک موجود ہے جو ضلع ہسپتال تک جاتی ہے۔ ان سڑکوں پر ٹریفک نظام بدتر ہونے کی وجہ سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ مریضوں کو بھی بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اگرچہ ایس پی آفس بس اڈے سے جارہی سڑک کا سابق ڈی سی شفقت اقبال نے افتتاح کیا تھا ۔اس کے باوجود ٹریفک نظام میں بہتری نہیں آئی۔ چونکہ دریند دودرہامہ تک کوئی بھی متبادل سڑک موجود نہیں ہے۔اگر ان دو سڑکوں کو آمدو رفت کو بہتر بنایا جائے تو ٹریفک کا مسئلہ ختم کیا جا سکتا ہے۔