بارہمولہ (جموں کشمیر) :شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی 179بٹالین کی جانب سے طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ طبی کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں نے درجنوں مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویات بھی فراہم کیں۔ طبی کیمپ میں بزرگوں، بچوں اور خواتین کی بھی خاصی تعداد نے شرکت کی اور طبی کیمپ سے مستفید ہوئے۔
اس موقع پر ایک مختصر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سی آر پی ایف کے افسران نے کہا کہ وادی کشمیر کے دیگر حصوں کی طرح سوپور کے دور دراز علاقوں میں بھی مسلسل میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس سے لوگوں کو کافی فائدہ حاصل ہو رہا ہے۔ سی آر پی ایف نے مستقبل میں بھی اس طرح کے کیمپس کے انعقاد کی یقین دہانی کی۔