بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پولیس نے چار منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے لاکھوں مالیت کا ممنوعہ مادہ برآمد کیا ہے۔
تھانہ کریری کی ایک پولیس پارٹی نے ایس ایچ او پی ایس کریری کی سربراہی میں وزیر کراسنگ پر قائم چوکی پر ایک دو پہیہ موٹر سائیکل جس کا رجسٹریشن نمبر JK16-1407 تھا کو روک لیا۔ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 1.47 کلو گرام ممنوعہ خشک بھنگ اور دیگر چیزیں برآمد ہوئیں۔ انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دو پہیہ گاڑی بھی موقع پر ضبط کر لی گئی۔ ملزمین کی شناخت تنویر احمد ڈار ولد خضر محمد ڈار اور مصیب احمد ڈار ولد منظور احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں ہادی پورہ بارہمولہ کے رہنے والے ہیں۔
اسی طرح تھانہ کریری کی پولیس پارٹی نے ایس ایچ او پی ایس کریری کی سربراہی میں چیک ٹپر پر قائم چوکی پر کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو روکا جس کی شناخت عبدالرشید خان ولد محمد خان ساکن کریری کے نام سے ہوئی۔ دوران تلاشی اس کے قبضے سے 3 کلو گرام ممنوعہ پوست بھوسے جیسی مادہ برآمد ہوئی۔ ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جنوبی کشمیر میں منشیات فروش کا رہائشی مکان قرق
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
بارہمولہ میں چار منشیات فروش گرفتار، لاکھوں کی مالیت کا ممنوعہ مادہ برآمد
بارہمولہ میں پولیس نے چار منشیات فروشوں کو منشیات کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔
Published : 5 hours ago
کروڑوں روپے مالیت کے ہیریون اسمگلنگ نیٹ ورک کا پردہ فاش
علاوہ ازیں پولیس چوکی میرگنڈ کی پولیس پارٹی نے آئی سی پی پی میرگنڈ کی سربراہی میں جھیل کے قریب چنابل میں قائم چوکی پر ایک شخص کو روکا جس کی شناخت عابد حسین صوفی ولد غلام حسین ساکن یکمان پورہ پتن کے نام سے ہوئی۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 1.88 کلو گرام ممنوعہ چرس برآمد ہوا۔ اسے بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسی مناسبت سے پولیس اسٹیشن کریری اور پٹن میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں:ہیروئن کے عادی بیشتر نوجوان ہپاٹائٹس سی، بی اور ایچ آئی وی کے شکار