جموں:مرتضیٰ خان نے کہا کہ پہاڑی قبیلے کے لوگ بی جے پی کی جانب سے اننت ناگ-راجوری پارلیمانی حلقہ کے لیے امیدوار کھڑا نہ کرنے کے بعد مایوسی اور ناخوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ طویل غور و خوض کے بعد اب پہاڑی ٹرائب، جو پونچھ اور راجوری میں پہاڑی قبیلے کی نمائندگی کرنے والی ایک اعلیٰ تنظیم ہے، نے پی ڈی پی لیڈر محبوبہ مفتی کی غیر مشروط حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مرتضیٰ خان نے مزید کہا کہ پہاڑی گذشتہ چار دہائیوں سے ایس ٹی کا درجہ حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے تھے۔ فورم کے رہنماؤں نے راجوری اور پونچھ کے پہاڑی لوگوں سے اپیل کی کہ وہ 25 مئی کو اننت ناگ-راجوری لوک سبھا سیٹ پر پولنگ والے دن محبوبہ مفتی کے حق میں اپنا ووٹ ڈالیں۔