اردو

urdu

ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بانڈی پورہ سے امیدوار نظام الدین بٹ نے بازار کا دورہ کیا اور ووٹ کی اپیل کی - jammu kashmir assembly election - JAMMU KASHMIR ASSEMBLY ELECTION

جموں و کشمیر کے اسمبلی انتخابات میں بانڈی پورہ سے امیداور بانڈی پورہ حلقہ کے سابق ایم ایل اے اور این سی کانگریس اتحاد کے امیدوار نظام الدین بٹ نےبازار کا دورہ کیا۔

بانڈی پورہ سے امیدوار نظام الدین بٹ نے بازار کا دورہ کیا اور ووٹ کی اپیل کی
بانڈی پورہ سے امیدوار نظام الدین بٹ نے بازار کا دورہ کیا اور ووٹ کی اپیل کی (ETV BHARAT)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 18, 2024, 8:01 AM IST

بانڈی پورہ سے امیدوار نظام الدین بٹ نے بازار کا دورہ کیا اور ووٹ کی اپیل کی (ETV BHARAT)

بانڈی پورہ:جموں و کشمیر کے بانڈی پورہ حلقہ کے سابق ایم ایل اے اور این سی کانگریس اتحاد کے امیدوار منگل کو بانڈی پورہ بازار کا دورہ کیا، دکانداروں سے بات چیت کی اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے نظام الدین بٹ نے کہا کہ بانڈی پورہ کے عوام ان کے ساتھ کھڑے ہیں، لوگوں کی طرف سے مثبت ردعمل مل رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کو این سی-کانگریس اتحاد کی حمایت کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ عوام کے مسائل اٹھانے والی واحد اتحادی پارٹی ثابت ہوسکتی ہے۔
ہر کسی کو جمہوری عمل میں حصہ لینے کا حق ہے، ہم ان کے فیصلوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ لیکن لوگوں نے پہلے ہی فیصلہ کر لیا ہے کہ انہیں کیا انتخاب کرنا ہے۔ جموں وکشمیر میں تقریبا ایک دہائی بعد اسمبلی انتخابات ہونے جارہے ہیں۔ اس سلسلہ میں ہر پارٹی انتخابات میں کامیابی کے لئے جدوجہد کررہی ہے۔

مزید پڑھیں: کیا بی جے پی نے کشمیر کے کلیدی حلقوں میں انجینئر رشید اور ان کے اتحادی جماعت اسلامی کے آزاد امیدواروں کے لئے راہ ہموار کی؟

آج سے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کا آغاز ہو چکا ہے۔ آج سات اضلاع میں 54 نشستوں پر انتخابات ہوں گے اور یکم اکتوبر کو اختتام پزیر ہوں گے۔ اسمبلی انتخابات کے نتائج آٹھ اکتوبر کو آئیں گے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس بار کوئی ایک پارٹی کی حکومت نہیں بلکہ کسی الائنس کی حکومت بنے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details